چند

( چَنْد )
{ چَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ اپنی اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت مستعمل ہے۔ گاہے بطور متعلق فعل بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری(ضمیمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کچھ، تھوڑا۔ (غیر معین تعداد کے لیے)۔
 فارغ ہوا رومی سے جو بارہ کو چل دیا مکہ میں پھر قیام رہا چند روز کا      ( ١٩٧٨ء، صدرنگ، ٣٣ )
٢ - گُنا (مرکبات میں عدد کے ساتھ مقدار و تعداد ظاہر کرنے کے لیے)۔
"اردو خواں طلبا میں دہ چند اضافہ ہو سکتا ہے۔"      ( ١٩٤٠ء، جائزہ زبان اردو، ٣١٥:١ )
متعلق فعل
١ - کب تک، تاکے، تاچند۔
 اے صبا غیروں کی تربت پہ گل افشانی چند جانب گور غریباں بھی کبھی آیا کرے      ( ١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رامپور)، ٨٨ )