رحلت

( رِحْلَت )
{ رِح (کسرہ ح مجہول) + لَت }
( عربی )

تفصیلات


رحل  رِحْلْ  رِحْلَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٨٢ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : رِحْلَتیں [رِح + لَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : رِحْلَتوں [رِح + لَتوں (و مجہول)]
١ - موت، انتقال، وفات۔
"فیض کی رحلت حجرۂ تاریک سے اٹھا کر، مجھے قلعہ لاہور کے شیش محل میں لے گئی۔"      ( ١٩٨٦ء، فیضانِ فیض، ٥ )
٢ - کوچ، سفر۔
"شبلی نے ممالک اسلامیہ کا سفر کیا . اس رحلت کے دلچسپ حالات سفرنامہ میں شائع ہو چکے ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، مقالات شیرانی، ١٧٣ )
  • removal
  • departure
  • journey;  departure from this life
  • death
  • decease