حاجی

( حاجی )
{ حا + جی }
( عربی )

تفصیلات


حجج  حاجی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاج' کے ساتھ فارسی قواعد کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے لفظ 'حاجی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : حُجّاج [حُج + جاج]
جمع غیر ندائی   : حاجِیوں [حا + جِیوں (واؤ مجہول)]
١ - فریضۂ حج ادا کرنے والا، وہ شخص جس نے حج کیا ہو۔
"جب وہ حاجی بن کر لوٹتے ہیں تو ان کی آنکھ میں ایک فاتحانہ چمک ہوتی ہے"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٢٩٠ )