اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پتلی لکڑی جو لاٹھی سے کم موٹی اور چھوٹی ہوتی ہے، جس کا دستہ عموماً نیم داسرہ کی شکل یا بغیر دستے یا موٹھ کے بھی ہوتی ہے۔
"راہ گیر چھڑی کے بجائے تکلی ہاتھوں میں لیے پھرنے لگا۔"
( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٠ )
٢ - لکڑی کا چھوٹا معمولی ٹکڑا۔
"کپڑے کو . رنگ میں بھگو چھوڑیں اور تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد کسی چھڑی سے ہلاتے جائیں۔"
( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٥٠٠ )
٣ - شاخ، ڈال، ڈنڈی۔
"علاقہ میں کپاس کی چھڑیاں کاٹ لی گئیں۔"
( ١٩٧٣ء، زراعت نامہ، ١٥ فروری، ١٦ )
٤ - کونپل، کلہ؛ تیلی، بال۔
"دوسرے موسم میں پتلی پتلی چھڑیاں پیدا ہوں گی۔"
( ١٩٠٦ء، تربیت جنگلات، ١٧ )
٥ - گوکھرو اور چٹکی وغیرہ کی سیدھی ٹکن جو عورتیں بیشتر دوپٹے اور پاجامے وغیرہ میں ٹانکتی ہیں، تیلی۔
"ٹھپہ، گوکھرو، کرن . لہر بیج بیل، چھڑیاں، ولایتی توئی ٹکی ہوئی۔"
( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ٣٠ )
٦ - پتلی دو پتیابیل جو کپڑے میں بخط راست کڑھی یا چھپی ہو۔ (نوراللغات)
٧ - وہ سیدھی شاخ جس میں پھول اور پتے لپٹے ہوں، پھولوں کے ہار لپیٹ کر بنائی ہوئی قمچی (جسے عموماً شادی بیاہ یا تہواروں جشنوں کی تقریبوں میں بطور تفنن ایک دوسرے کو مارتے ہیں)۔
"وہ لاٹھیاں اسے پھول کی چھڑیاں محسوس ہو رہی تھیں۔"
( ١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٢٨ )
٨ - جھنڈی جو کسی پیر یا بزرگ کے نام کی بنائی جاتی ہے۔
"زر نقد دستور کے موافق حضرت قطب صاحب کی چھڑیوں کے لیے بھی تقسیم فرمایا۔"
( ١٩٣٤ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، ١٩ )
٩ - ٹیک، سہارا۔
"اس سے افغانوں کو ایک بڑی چھڑی ہاتھ آ گئی۔"
( ١٩٧٦ء، جواب الجواب، ١٢١ )
١٠ - لکڑی یا کسی دھات کا چھوٹا لمبا ٹکڑا۔
"چھڑی میں عرضی اور طولی دونوں طرح کے ارتعاشات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔"
( ١٩٦٧ء، آواز، ٢٩٥ )
١١ - موتیوں کا بنا ہوا کانوں کا زیور۔
"اور طرح طرح کے زیور جڑات مرصع کار، بالی، بالیاں مالا، نورتن . گھونگرو چھڑی سے آراستہ اور لدے ہوئے تھے۔"
( ١٨٦٣ء، انشائے بہار بیخزاں، ٥٢ )
١٢ - پٹاکے کھیل کا ڈنڈا۔
جب کھیلنے پٹہ کل وہ رشک ماہ نکلا سورج چھڑی و گتکا لے صبح گاہ نکلا
( ١٧٧٤ء، طباقت الشعرا، شوق، ٦٢٥ )
١٣ - کیلے کی گیل پاتنا۔
"ہر چھڑی میں کاندھی کے دو چار کیلے رکھ کر باقی کیلوں کو توڑ کر پھینک دیویں۔"
( ١٨٤٥ء، دولت ہند، ١٠٩ )
١٤ - سزا دینے کی قمچی، بید۔
"درشٹکاری جو ہیں سو گویا چھڑیاں ہیں کہ دیکھے سے آنکھوں میں اوپیٹتی ہیں۔"
( ١٧٨٦ء، قصہ مہر افروز و دلبر، ٣٢ )
١٥ - ہاتھ کی لکڑی سے لمبا پتلا ڈنڈا؛ نیزے علم یا جھنڈے کا ڈنڈا۔
ہر سو نظر آتی ہیں کھڑی نالوں کی چھڑیاں کیا مدنی جرآت دل نالاں نے لگائی
( ١٨٠٩ء، جرآت، کلیات، ٢١٤ )