زندگی اندھے مسافر کا عصا اور زمانہ تنگ راہوں کی زمیں
( ١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٩٧ )
٢ - [ مجازا ] سہارا، ٹیک۔
علاوہ اس کے عارض ضعف پیری عصا ہے بس خدا کی دستگیری
( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٩٠:٣ )
٣ - گولف کھیلنے کا ڈنڈا۔
"پوری جسامت کی معیاری ٹائپ مشین اور پیانوں کے پوری جسامت کے کلیدی تختے پر اور گاف کے حقیقی عصاؤں سے مشق کرنی چاہیے۔"
( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ١٨٤ )