لاٹھی

( لاٹھی )
{ لا + ٹھی }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لاٹھ' کے ساتھ 'ی' بطور 'لاحقۂ تصغیر' لگانے سے 'لاٹھی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لاٹِھیاں [لا + ٹِھیاں]
جمع غیر ندائی   : لاٹِھیوں [لا + ٹِھیوں (و مجہول)]
١ - اوسط درجے کی موٹی اور قدرے لمبی لکڑی (عموماً بانس کی)، عصا، چوب دستی۔
"میرے ایک ہاتھ میں لاٹھی تھی، دوسرے میں لالٹین۔"      ( ١٩٨٩ء، دریچے، ٧٩ )
١ - لاٹھی ٹیک کے (جانا|چلنا)
بیماری یا معذوری کی وجہ سے لکڑی کے نقصان نہ ہو، کام بھی ہو جاءے اور کسی کا نقصان بھی نہ ہو۔(پلیٹس، فرہنگ آصفیہ)
٢ - لاٹھی ٹیکنا
لاٹھی کا سہارا لینا، بمشکل چلنا"دادا. لاٹھی ٹیکتے برآمدے تک آ کر پکارتے، "راگھو نہیں آیا ابھی۔"      ( ١٩٨٨ء، اپنا اپنا جہنم، ١٩٩ )
٣ - لاٹھی بننا
بیساکھی بننا، سہارا ہونا، مددگار ہونا۔"جت تو تو پہلے بھی یہی کہتی تھی کہ میرا عبدالکریم میری لاٹھی بن جائے گا۔      ( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ١٨ فروری )
  • A staff
  • stick
  • club
  • cudgel
  • bludgeon;  crutch;  mace