١ - کوئی خصوصیت، خوبی یا برائی جو کسی سے نمایاں طور پر نسبت رکھتی ہو۔
"یہ مہمان نوازی ان کی طینت کا خمیر ہے یا قسطنطنیہ کی آب و ہوا کا خاصہ ہے۔"
( ١٨٩٢ء، سفرنامہ روم و مصر و شام، ١١٩ )
٢ - خاصیت، فطری وصف، کوئی گن جو اصل و افتاد میں مضمر ہے۔
"ذہن ایک خاصہ ہے کسی خاص قسم کے مادے کا۔"
( ١٩٦٣ء، تجزیۂ نفس (ترجمہ)، ٦ )
٣ - [ منطق ] ایسی کلی عرض جو ایک نوع کے افراد سے مختص ہوتی ہے۔
"عیش پرستوں اور اقتدار پرستوں کا یہ خاصہ ہے کہ وہ اس تحریک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو تحریک ان کے اقتدار کے قائم رکھنے میں معاون و مددگار ہو۔"
( ١٩٦٢ء، محسن اعظم اور محسنین، ٣٥ )