عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم ہے۔ اردو میں عربی سے اصل حالت اور اصل معنی کے ساتھ استعمال ہوتا ہے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"جس کے سات دریچوں میں سات شعاعوں کے سات مناظر ہوں جو بھی اس کو خاتم میں پہنے"
( ١٩٧٦ء، زرد آسمان، ١٥٥ )
٢ - وہ انگوٹھی جس پر مہر کرنے کا نشان یا علامت ہو، مہر، ٹھپا، چھاپ، سکہ۔
"استحقاقِ خلافت کی بنا پر خاتم (مہر) اور عصائے مبارک جن کا احادیث میں ذکر ہے پہلے حضرت ابوبکر پھر حضرت عمر اور حضرت عثمان کے قبضے میں آئے. یہ دونوں چیزیں ضائع ہو گئیں"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩١:٢ )
٣ - نبوت کی مہر کا نشان جو پیدائشی طور پر آنحضرتۖ کی پشت مبارک پر دونوں شانوں کے بیج میں تھا۔
مہر آخر ہر خط میں تتمہ کا نشان ہے ختم رُسل احمد ہیں یہ خاتم سے عیاں ہے
( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٨:١ )