زیست

( زِیسْت )
{ زِیسْت }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - زندگی، حیات، جینا، عمر۔
 آج ہم زیست سے بھی ہار گئے کل اجل سے بھی نہ ہارے ہوں گے      ( ١٩٧٥ء، دریا آخر دریا ہے، ٦٨ )
١ - زیست بسر کرنا
زندگی گزارنا۔ اس طرح زیست بسر کی کوئی پرساں نہ ہوا یوں میں دنیا سے اوٹھا داغ عزیزاں نہ ہوا      ( ١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٦٥ )
  • living
  • life
  • existence