زندگی

( زِنْدَگی )
{ زِن + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


زِنْدَہ  زِنْدَگی

فارسی زبان میں اسم صفت 'زندہ' کے آخری حرف 'ہ' کو فارسی قواعد کے مطابق حذف کر 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'زندگی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٢٥ء کو "بکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد
جمع   : زِنْدَگیاں [زِن + دَگیاں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : زِنْدَگیوں [زِن + دَگیوں (واؤ مجہول)]
١ - زیست، ہستی، حیات، زندگانی۔
"دردمند مسلمانوں نے طرح طرح کی تحریکیں شروع کیں اور طرح طرح کی تدبیر اختیار کیں کہ . بے اعتباری کی زندگی سے نجات حاصل ہو"      ( ١٩٨٤ء، مقاصدو مسائل پاکستان، ٥٨ )
  • life
  • living
  • existence