عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا سب سے پہلے ١٨٢٨ء میں اولاد حسین نقوی کی "راہ سنت" میں مستعمل ملتا ہے۔
"عوام الناس پر اس رکیک سودے بازی کا جو اثر ہوتا ہے بالخصوص اہل معاملہ یعنی لڑکی کے دل و دماغ پر . اس کا تصور کرنا ہی سوہانِ روح ہے۔"
( ١٩٨٤ء، قلمزد، ٢٣١ )
٢ - پتلا، نازک، کم گہرا؛ نفیس؛ باریک۔ (جامع اللغات)