صفت ذاتی
١ - قریب، قریب تر، نزدیک تر، اقصٰی کی ضد۔
"مشرق ادنٰی و اقصٰی میں صرف اسی ہی کی سیادت قائم ہو جائے۔"
( ١٩١٨ء، مسئلہ شرقیہ، ١٠٥ )
٢ - کم رتبہ، کم حیثیت، چھوٹے درجے کا، نیچ گھٹیا، اعلٰی کی ضد۔
"ادنٰی اعلٰی سب ان کی عزت کرتے تھے۔"
( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١١٣ )
٣ - تھوڑا، معمولی سا، خفیف سا، چھوٹا سا۔
یہ ادنٰی تصرف ہے پیر مغاں کا کہ پیری میں ہمت جواں ہو رہی ہے
( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٢٩ )
٤ - نچلے حصّے سے تعلق رکھنے والا، نیچے کا۔
"ان کی روح کا اعلٰی نصف، خدمت . سے بنا ہوا تھا اور ادنٰی نصف خودغرضی . سے۔"
( ١٩٣٥ء، گؤدان، ٤٧١ )