سب

( سَب )
{ سَب }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت میں 'سب' اور سنسکرت میں 'سَروَ' مستعمل تھا۔ لہٰذا پراکرت سے ہی اردو زبان میں داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٥٩٩ء کو "کتاب نورس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت مقداری
١ - کل، تمام، جملہ، پورا، سارا۔
"یہ تو قدرت کے پروگرام ہیں اور قرآن کریم نے یہ سب معاملے صاف کردیے ہیں"۔      ( ١٩٧٣ء، جہانِ دانش، ٥٨ )
٢ - کلیۃً، تمام تر، سراسر، برابر، متواتر۔
 دونوں کے پسینے میں بھی سب عطر کی بو ہے رفتار میں گرمی یہ پریزادوں کی خو ہے      ( ١٨٧٤ء، مراثی، انیس، ١٢٨ )
  • All
  • entire
  • whole
  • total;  every;  any