خطاط

( خَطّاط )
{ خَط + طاط }
( عربی )

تفصیلات


خطط  خَطّاط

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب از مضاعف سے مبالغے کا صیغہ ہے اردو میں بطورصفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خَطّاطوں [خَط + طا + طوں (و مجہول)]
١ - فن خطاطی کا جاننے والا، خوشنویس۔
"احمد علی نام، ارشد تخلص، عہد عالمگیری کے نامور طغرا نویس خطاط تھے"      ( ١٩٦٣ء، صحیفۂ خوش نویساں، ٨٥ )
٢ - آخری سطور، آخری حصہ، اختتام۔
"ابتدائی خطاط میں دنیا کی زوال پذیر حالت اور آخرت کی دائمی نعمت یاد دلائی گئی"      ( ١٩٧٢ء، جلوۂ حقیقت، ٩٣ )