شغف

( شَغَف )
{ شَغَف }
( عربی )

تفصیلات


شغف  شَغَف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے عربی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "بہارِ دانش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کمالِ رغبت، بہت زیادہ لگاؤ یا دلچسپی، لگاؤ، لگن، پسندیدگی۔
"کلاسیکیت سے شغف، اپنی فکر کی آرائش اور اپنے پرکشش بیان کی نشان دہی کرتے ہیں"      ( ١٩٨١ء، قرضِ دوستاں، ٩٤ )
٢ - مسرت، دل بستگی، شگفتگی۔
 جب اس باغ میں جاکے داخل ہوا شغف سا ذرا دل کو حاصل ہوا      ( ١٨٠٢ء، بہارِ دانش، طپش، ٤٦ )
  • noise
  • clamour
  • tumult