اخلاق

( اَخْلاق )
{ اَخ + لاق }
( عربی )

تفصیلات


خلق  اَخْلاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر 'خُلْق' ہے جس کی یہ جمع ہے۔ اردو میں بطور واحد بھی مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - عادت، خصلت، طور طریقہ (اچھا یا برا)۔
"کپتان اس جہاز کا بہت اخلاق سے میرے ساتھ پیش آیا۔"      ( ١٨٤٢ء، الف لیلہ، عبدالکریم، ١١٤:١ )
٢ - [ فلسفہ ]  حکمت عملی جس کی تین قسمیں ہیں : تہذیب نفس، تدبیر، منزل اور سیاست مدن، علم الاخلاق، اخلاقیات۔
"علماے اخلاق تقریباً بالکل متفق ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، علم الاخلاق، ١ )
٣ - [ تصوف ]  تکمیل عبودیت جس کے دس مرتبے ہیں : صبر، شکر، رضا، حیا، صدق، ایثار، خلق، تواضع، فتوت انبساط (مصباح التعرف لارباب التصوف، 28)
  • morals
  • ethics;  morality;  virtues;  good qualities;  disposition;  manners;  politeness.