اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - چلنے کی کیفیت یا حالت، حرکت، گردش۔
مگر برہمن لوگ کا ہے سخن کہ چوتھے کا منحوس ہے سب چلن رجوع کریں:
( ١٩٠٢ء، سیرالافلاک، ٥٤ )
٢ - چال، رفتار۔
رک رک کے کس غرور سے چلتا ہے حلق پر خنجر کا بھی تمھاری طرح ہے چلن خراب
( ١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٣٦ )
٣ - رواج، دستور، رسم۔
"جب سے میں بندوق چلانے کے قابل ہوا، اس وقت سے شیر کو کارتوسی بندوق سے مارنے کا چلن ہو گیا۔"
( ١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٥٣ )
٤ - (سکے کا) رواج، (سکے کے ذریعہ) لین دین۔
"اشرفی اور روپے کا چلن ہندوستان میں صدیوں سے تھا۔"
( ١٩٣١ء، سکہ اور شرح تبادلہ، ٣ )
٥ - رویہ، طور، طریق، وضع، روش، انداز، ڈھنگ۔
ہے چوٹ کھا کے بھی جی کا وہی چلن اب تک گیا نہیں مرے بانکے کا بانکپن اب تک
( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٥٨ )
٦ - کفایت شعاری، جزرسی، چلن کا آدمی۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)