رنگ

( رِنْگ )
{ رِنْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Ring  رِنْگ

انگریزی زبان میں اسم ہے اردو میں اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٥ء میں "پٹرول انجن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : رِنْگْز [رِنْگْز (ن غنہ)]
١ - چھلا، انگوٹھی؛ اکھاڑہ، میدان؛ گھنٹا، گھنٹی۔ (ماخوذ : جامع اللغات؛ اردو میں دخیل یورپی الفاظ، 457)
٢ - گول دائرہ نما لوہے کے چھلے۔
"پسٹن پر چوڑیاں سی فٹ کی جاتی ہیں جنہیں رنگ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، پٹرول انجن، ٢٩ )