خفیہ

( خُفْیَہ )
{ خُف + یَہ }
( عربی )

تفصیلات


حفی  خُفْیَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت، گاہے اسم اور شاذ متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - مخبر، وہ لوگ جنھیں پوشیدہ خبر رسانی کے لیے رکھا گیا ہو، جاسوسوں کی جماعت۔
"اپنی خفیہ سے مینجروں کے چال چلن اور ان کی ایمان داری کے متعلق رپورٹیں سنتے۔"      ( ١٩٤٦ء، آگ، ١٥٩ )
٢ - خفیہ پولیس۔
"مخلص ورکر اور خفیہ کے جاسوس سب یہیں جمع ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٦٣ء، جگنو اور ستارے، ١٢٠ )
صفت ذاتی ( واحد )
١ - پوشیدہ، چھپا ہوا، درپردہ۔
"بچہ . بزرگوں سے چھپ کر خفیہ خزانے کی تلاش کو جا رہا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ١٠٠ )
متعلق فعل
١ - چھپ کر، پوشیدہ طور سے۔
"٢ شعبان ٢٠٢ھ کو . فضل بن سہل ایک حمام میں خفیہ قتل کر دیا گیا۔"      ( ١٩٧٥ء، تاریخ اسلام، ندوی، ٩٩:٣ )
  • پوشِیْدَہ
  • گُپْت
  • بُگّھا
  • اَنْجان