١ - ایک جنگلی جانور جو اپنی چالاکی کے لیے مشہور ہے، لومڑی۔
"اس کے شیر سے جسم پر رُوباہ کا پوستین آگیا۔"
( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ١١٥ )
٢ - [ کنایۃ ] چالاک، ہشار، مکّار، عیاّر
"لودی کہ اس دیار کی رُوباہ تھی، حقیقتِ حال سے واقف ہو کر ہاشم خان سے کہ ہمیشہ دورنگی رکھتا تھا اتفاق کر کے اس مہم کو درہم برہم کر دیا۔"
( ١٨٩٧ء، تاریخِ ہندوستان، ٢١٣:٥ )