جبہہ

( جَبْہَہ )
{ جَب + ہَہ }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٠ء میں "کشاف النجوم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - پیشانی، ماتھا۔
"شہنشاہ والا کی جبہہ سے نور ہو یدا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٨:٥ )
٢ - "چاند کی اٹھائیس منزلوں میں سے ایک منزل جو چار ستاروں پر مشتعمل ہے۔"
"کنیز نے کہاں چاند کی اٹھائیس منزلیں ہیں . جبہہ . ان کی تعداد ابجد ہوز کے حروف کی تعداد ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، الف و لیلہ، ٥٤٤:٣ )
  • The forehead