اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سرکا اگلا حصہ جو بھوؤں کی اوپر ہوتا ہے، پیشانی۔
"کھڑے آدمی کا ماتھا مختصر جب کہ باشعور کا ماتھا نسبتاً زیادہ چوڑا تھا۔"
( ١٩٨٩ء، تاریخ پاکستان (قدیم دور)، ١٠٩ )
٢ - ناؤ کا اگلا حصہ۔ (فرہنگ آصفیہ)
٣ - کسی چیز کا اوپری سامنے کا حصہ۔
"چاندی کی صرف ایک انگوٹھی ملی ہے جس میں ایک چپٹے تار کے اوپر نگ رکھنے کی جگہ چپٹے چوکور ماتھے پر ایک دوسرے کو کاٹتے ہوئے خطوط کھینچے گئے ہیں۔"
( ١٩٥٩ء، وادی سندھ کی تہذیب، ١٤٣ )
٤ - [ کنایۃ ] بھروسا، سہارا۔
"جن لوگوں کو ماتھے پر تھاٹ کر رہا ہوں وہ غریب تو روٹیوں کو بھی محتاج ہیں۔"
( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم بتیسی، ١٠٢:٢ )