جبہ

( جُبَّہ )
{ جُب + بَہ }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : جُبّے [جُب + بے]
جمع   : جُبّے [جُب + بے]
جمع غیر ندائی   : جُبّوں [جُب + بوں (واؤ مجہول)]
١ - عبا کی طرح عربی مردانہ ثقہ پوشاک جس کی آستینیں چوڑی اور بڑی ہوتی ہیں، جامہ، چوغہ، گون، فقیروں کا لباس۔
"یہ لباس طیلساں کے علاوہ ایک جبہ ہوتا ہے جو آج کل کی ایم : اے کی گون سے بہت مشابہ تھا۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٨٢:٣ )
٢ - زرہ، بکتر۔ (پلٹیس)
  • An outer robe or long cloth coat or gown (of any colour)
  • the sleeves of which reach not quite to the wrist;  a coat of mail
  • any coat of defence