عربی زبان میں اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - اچکن جو دوہری اور چغے کی وضع کی ہوتی ہے اس میں بٹنوں کے بجائے بندیا گھنڈی تکمہ ہوتا ہے۔ ڈھیلا ڈھالا اور قدرے لمبا لباس جو کپڑوں کے اوپر پہنا جاتا ہے۔
"ریشمی قسم کا ایک کپڑا جس سے سلاطین کی چھوٹی قبا تیار کی جاتی ہے۔"
( ١٩٨٨ء، صحیفہ، لاہور، جنوری، ٨٩ )