اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - درست سے اسم کیفیت، اصلاح، مرمت، ترمیم۔
"فکر یا ادراک کی درستی ضمن میں بھی ہو بہو ایسی ہی چیز واقع ہوتی ہے۔"
( ١٩٦٣ء، تجزیہ نفس (ترجمہ)، ٢٠٧ )
٢ - ٹھیک کرنا، مناسب جگہ پر رکھنا۔
"میں اس وقت ڈاکٹر صاحب کے اسباب کی درسی میں مصروف ہوں۔"
( ١٩٣٦ء، راشدالخیری، گرداب حیات، ٦٠ )
٣ - کچ دھات میں ملی ہوئی مٹی وغیرہ کو دھو دھو کر صاف کرنا۔
". یہ اکثر مٹی سے ملی ہوئی ہوتی ہے جس سے جدا کرنے کے عمل کو درستی کہتے ہیں۔"
( ١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ١٠٨ )
٤ - صفائی؛ ٹھیک کرنا؛ مرمت۔
"سیدھی طرف کے جنگل اور جھاڑی کا درستی سے انتظام کیا جاوے۔"
( ١٨٩٨ء، شکار نامہ نظام، ١٠١ )
٥ - سچائی، راست بازی؛ تندرستی؛ موزونیت؛ مقعولیت۔ (جامع اللغات)