٢ - وہ نشان جس سے رستہ بند ہونے اور کھلنے کا پتہ چلتا ہے۔ ریل گاڑی کا سگنل عام طور پر لوہے کے ستون میں نکلا ہوا ہتا جو اسٹیشنوں کے قریب لگا ہوتا ہے۔ اس ہتے کا گرا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ریل کو آگے بڑھنے کی اجازت ہے جب گرانہ ہو یا سبز کی جگہ سرخ روشنی ہو تو ریل کو رک جانا چاہیے۔ سڑکوں کا سگنل عام طور پر چوراہوں پر ہوتا ہے جس میں لال پیلی اور ہری روشنی کے تین لیمپ ہوتے ہیں جو رستہ کھلنے اور بند ہونے کا اشارہ کرتے ہیں۔
"ریلوے کے ایک ترجمان کے مطابق راستہ کے سگنل بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔"
( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٣، جولائی،١ )