گارڈ

( گارْڈ )
{ گارْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


Guard  گارْڈ

اصلاً انگریزی کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٣ء کو "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : گارْڈْز [گارْڈْز]
جمع غیر ندائی   : گارْڈوں [گارْ + ڈوں (و مجہول)]
١ - محافظ، دوران سفر ریل گاڑی کے ذمہ دار افسر، ریل گاڑی کا نگراں۔
"ممکن ہے انجن ڈرائیور اور گارڈ صاحبان بھی دو چار ایسے ہی مسافر انجن یا ڈبے میں بٹھا لیتے ہوں۔"      ( ١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ١٢ فروری، ٣ )
٢ - پہرے دار، سنتری، محافظ۔
"پولیس کی پوری ایک گارڈ کا پہرہ لگا ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، شکست، ٣١٩ )