روگی[1]

( روگی[1] )
{ رو (و مجہول) + گی }
( سنسکرت )

تفصیلات


روگ  روگی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'روگ' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں عموماً بطور صفت اور شاذ بطور اسم (مذکر) استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٠٠ء میں "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر )
جنسِ مخالف   : روگَن [رو (واؤ مجہول) + گَن]
جمع غیر ندائی   : روگِیوں [رو (واؤ مجہول) + گِیوں (واؤ مجہول)]
١ - ایسا شخص جو اکثر بیمار رہتا ہو، دائم المریض، بیمار۔
"بھلے چنگے مرد ہی نہیں . روگی بھی اس کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٩٩:١ )
٢ - معذور، عیب دار۔
"اگر اسقرارِ حمل ہو گیا تو اولاد روگی پیدا ہو گی۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٦١:١ )
٣ - جذامی، کوڑھی، جھگڑالو، بکھیڑیا۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ نوراللغات)
  • sick
  • sickly
  • diseased
  • ill
  • ailing
  • unwell