مریض

( مَرِیض )
{ مَرِیض }
( عربی )

تفصیلات


مرض  مَرِیض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٩ء کو "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مَرِیضان [مَری + ضان]
جمع غیر ندائی   : مَرِیضوں [مَری + ضوں (و مجہول)]
١ - بیمار، روگی، علیل، مرض رکھنے والا۔
"میرے ایک مریض نے خودکشی کر لی تھی۔"      ( ١٩٩٣ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٥٦ )