تفصیلات
قصد قَصْد
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ عربی سے اردو میں اصلی حالت و معنی کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ارادہ، نیت، عزم۔
"میں نے اپنے اس قصد سفر کی اطلاع پاکستان کے وزیراعظم کو دے دی۔"
( ١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٣٩٥ )
٢ - سعی، کوشش، اقدام۔
بے جستجو ملے گا نہ اے دِل سراغ دوست تو کچھ تو قصد کر تیری ہمت کو کیا ہوا
( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٢٤ )
- intention
- design
- purpose
- resolve
- aim
- object; project
- attempt
- endeavour; desire
- wish
- will
- inclination