کوشش

( کوشِش )
{ کو (واؤ مجہول) + شِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے مصدر'کوشیدن' کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کوشِشیں [کو (واؤ مجہول) + شِشیں (ی مجمہول)]
جمع غیر ندائی   : کوشِشوں [کو (واؤ مجہول) + شِشوں (واؤ مجہول)]
١ - سعی، دوڑ و دھوپ، جدوجہد۔
"مشرکوں اور کافروں تک کی بھی خدا نے مدد کی ہے، جنہوں نے اپنی مدد آپ کی اور کوشش اور محنت میں کسر نہیں کی"      ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان ١٧١ )