طمع

( طَمَع )
{ طَمَع }
( عربی )

تفصیلات


طمع  طَمَع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق مصدر ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - لالچ، حرص؛ بہت زیادہ خواہش، ہوس۔
 سیلاب جور بڑھتا تھا طوفان کی طرح پیوست دل میں طمع تھی سرطان کی طرح      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٥٨ )
  • coveting;  covetousness
  • vehement desire;  greediness
  • greed
  • avarice;  avidity;  ambition;  temptation
  • allurement
  • lure