اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جادو، ٹونا، افسوں، سحر، منتر نیز لکھا ہوا کوئی اسم وغیرہ۔
"گھبراؤ نہیں ہم نے ان کا طلسم باطل کر دیا۔"
( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١١٣ )
٢ - نظر بندی، شعبدہ گری، جادو کا عجیب و غریب کھیل، حیرت میں ڈالنے والا منظر۔
"مگر یہ تو میرا فریبِ نظر ہے، طلسم خیال بشر ہے۔"
( ١٩٧٩ء، شیخ ایاز، شخص اور شاعر، ٢٤ )
٣ - (سانپ کی) ڈراؤنی شکل یا کوئی اور خوفناک جدول جو خزانے یا دفینے وغیرہ کے اوپر بنا دیتے ہیں۔
"جب گرج اور کڑک ہوتی اپنے تیروں پر طلسم بناتے۔"
( ١٩٤٣ء، بن باسی دیوی، ١٢٦ )
٤ - جادو یا منتر کے زور سے آباد کی ہوئی دنیا۔
"ان کو تخت نے لیجا کر ایک طلسم میں جا اتارا یہ طلسم ایک حکیم نے بنایا تھا۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢٧٦:٤ )
٥ - خیالات موہومہ کو مشکل کر کے دکھانا، طلسماتی دنیا۔
"یہ ایک ایسی علمی کتاب ہے جس میں دنیا بھر کے علوم و فنون بھر دئیے گئے ہیں، ہئیت . تاریخ، طلسم۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٢٧٦:٤ )
٦ - خزانے کی حیرت انگیز جدول، حیرت ناک امر، جس کا سمجھنا محال ہو۔
"اس کی شاخوں میں ایک عجیب طلسم ہے، ایک خاص عظمت ہے۔"
( ١٩٦٧ء، پس پردہ، مرزا ادیب، ٧ )