راز

( راز )
{ راز }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پوشیدہ امر یا بات، بھید۔
"ان کی مدد سے قسمت کا حال ماضی کے راز اور مستقبل کے بھید سب کچھ بتا سکتا ہوں۔"      ( ١٩٨٧ء، اک محشر خیال، ٤٣ )
٢ - [ تصوف ]  راز سے مراد معرفت حق تعالٰی ہے جو قلوب عرفا میں پوشیدہ ہو۔ (مصباح التعرف، 124)
٣ - رنگ، خار پشت، ایک قسم کی بھیڑ۔ (اسٹین گاس)۔