٢ - گپ ہانکنا
گپ شپ ہانکنا، دل لگی کی باتیں کرنا۔"عبداللہ اور میں جب ان کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر گپ ہانکنے لگے تو میں نے جیب سے خط نکال کر ان کے حوالے کیا"
( ١٩٨٦ء، ن،م راشد ایک مطالعہ، ٣٤۔ )
فضول باتیں کرنا، بکواس کرنا۔"ریختہ کے اشعار نہایت پاجیانہ ہوتے ہیں، بہت گپ ہانکتا ہے"
( ١٩٨٠ء، محمدتقی میر، ٥٣۔ )
جھوٹ بولنا، شیخی بگھارنا۔"یہ مجھے معلوم تھا کہ گپ ہانکتا ہے نامعقول۔
( ١٩٥٦ء، آگ کا ددریا، ٣٠٣۔ )
٣ - گپ اڑانا۔
جھوٹی خبر مشہور کرنا، فضول بات کرنا، بے پر کی اڑانا۔ تو نے جو بھی گپ اڑائی وہ زمیں پر ہی رہی میں نے لیکن جو بھی چھوڑی وہ ہوائی اڑ گئی
( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٥١۔ )
ہنسی مذاق کی باتیں کرنا۔"بے فکرے گپیں اڑا رہے تھے"
( ١٩٢٣ء، مضامین شرر، ١١٣:١٠١۔ )