آوارگی

( آوارَگی )
{ آ + وا + رَگی }
( فارسی )

تفصیلات


آوارَہ  آوارَگی

فارسی زبان سے اسم صفت 'آوارہ' کے ساتھ قاعدے کے تحت 'ہ' کو 'گ' میں بدل کر 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگایا گیا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧١٦ء کو "دیوانِ آبرو" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : آوارَگِیاں [آ + وا + رَگِیاں]
جمع غیر ندائی   : آوارَگِیوں [آ + وا + رَگِیوں (واؤ مجہول)]
١ - آوارہ کا اسم کیفیت۔     
"آوارگی کی طرف رجحان بڑھتا گیا رنگ اور گہرا ہوا اور اپنی زندگی کا ڈرامہ کھیلنے لگے۔"     رجوع کریں:  آوارَہ ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٥٨ )
  • Wandering;  vagrancy;  profligacy