روئی

( رُوئی )
{ رُو + ای }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - بنولا نکالی ہوئی کپاس، بنولے سے پاک کی ہوئی کپاس جسے دھن بھی لیا گیا ہو، دھنی ہوئی روئی۔
"ہمارے گاؤں کا انتظام بھی ایک مختار کے حوالے کر دیا۔ اب یہی طریقۂ کار روئی کے جنگل کے لیے اختیار کیا۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ٢٥ )
  • Cotton (carded or cleaned)
  • cotton-wool;  the white ant
  • Terms bellicosus