فارسی سے ماخوذ اردو مصدر رہنا سے فعل 'رہ' کے آخر پر 'ا' لگانے سے حالیہ تمام 'رہا' بنا۔ جس کے آخر پر 'ئی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'رہائی' بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٨٤ء میں "دیوان محبت" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔