اسم  صوت (  مذکر، مؤنث - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - بادلوں کے ٹکرانے کی آواز۔
                  
                  
                      
                      
                        "ایک دم بادل گھر آئیں گے گرج اور کڑک پھر شروع ہو جائے گی۔"     
                        ( ١٩٨٠ء، لہریں، ١١٣ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - زور کی آواز، مہیب آواز، کڑک۔
                  
                  
                      
                      
                        "مولانا کی گرج سے حکومت برطانیہ کے ایوانوں میں زلزلے پڑتے تھے۔"   
                        ( ١٩٨٥ء، حیات جوہر، ١١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - زور کی چنگھاڑ، چیخ (شیر یا ہاتھیی وغیرہ کی)۔
                  
                  
                      
                      
                        "شیر کی گرج ایک نہایت ہی مہیب آواز ہے۔"   
                        ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢٨ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - [ مجازا ]  فوں فاں، شیخی، گھمنڈ۔
                  
                  
                      
                      
                         جو کر آئے سیر لندن ہیں اسیر کبرو وفیشن جو یہیں گئے ہیں بن ٹھن انہیں اپنڈ ہے گرج ہے     
                        ( ١٩٣١ء، اکبر، کلیات، ٣١٢:١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٥ - [ مجازا ]  رعب داب۔
                  
                  
                      
                      
                         نہ ہنونت گرجے مرے راج میں اہے گرج میر اترے راج میں     
                        ( ١٥٦٤ء، حسن شوقی، دیوان، ٧٩ )