سنسکرت کے اصل لفظ 'جگت' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جگ' مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں غواصی کے طوطی نامہ میں مستعمل ملتا ہے۔
ہرگز کبھو بتا نہ سکے ایک شخص بھی کوئی جائے امن جگ میں ترے آستان سوا یا جگ کی آفتوں سے تنگ آکے بن میں جا کر پرماتما کو اپنا دکھڑا سنا رہی ہے
( ١٨٠١ء، باغ اردو، افسوس، ٨ )( ١٩٤١ء، صبح بہار، ١٧ )