اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چیزوں یا اشخاص کا مجموعہ۔
"یہ لفظ گروپ (Group) ہے جو مجموعہ کے مفہوم میں اردو میں عام ہو چکا ہے۔"
( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٤٣ )
٢ - کسی معاشرے میں ایسے لوگ جو مشترک اقدار یا رشتوں سے باہم منسلک ہوں مثلاً نسل، قوم یا پیشہ، جماعت، گروہ یا فریق، زمرہ وغیرہ۔
"وہ ہجوم میں مجھے ڈھونڈتے ہوئے ہمارے گروپ تک پہنچے۔"
( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٤٩ )
٣ - کئی آدمیوں کی ایک ساتھ تصویر، گروپ فوٹو۔
"کسی رسالے میں یہ گروپ چھپ جائے تاکہ علی گڑھ کے بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ دنیا انہیں بھی دیکھ لے۔"
( ١٩٣٢ء، زندگی، ٤٣ )
٤ - [ کیمیا ] کسی سالمے میں باہم ہوئے ایٹم یا ان کی کوئی مخصوص ترتیب۔
"ساختی فارمولا کے ذریعے مختلف ایٹموں یا گروپوں کی آپس میں ترتیب و آراستگی کا مکمل طور پر پتہ چل جاتا ہے۔"
( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ٣٥ )