ظلمت

( ظُلْمَت )
{ ظُل + مَت }
( عربی )

تفصیلات


ظلم  ظلم  ظُلْمَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم مستعمل ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تاریکی، اندھیرا (نور کی ضد)، سیاہی، کالک۔
 کیا غرض خورشید کو ظلمت کے ساتھ ان سے ہے میری شناسائی کہاں      ( ١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٧٨ )
٢ - [ تصوف ]  عدم کو کہتے ہیں جس کا ادراک نہیں کیا جاسکتا۔ (مصباح التعرف)
  • تارِیْکی
  • تِیْرگی
  • Darkness