عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ عربی سے اصل ساخت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت نیز گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥١٢ء کو "قادر (قدیم اردو مراثی)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ معاشیات ] وہ کاغذ جس کے ذریعہ خزانہ سے رقم اٹھائی جائے برآور و تنخواہ وغیرہ۔ (فرہنگِ عثمانیہ، 267)۔
٢ - [ معاشیات ] دفاتر کے معمولی و غیر معمولی ضروریات کے لیے جن اشیا کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کو صادر کہتے ہیں اس کی تین قسمیں ہیں صادر معمولی، ابوابِ مشترکہ، ابوابِ مختصہ۔ (ارکانِ اربعہ، 1:3)۔