اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کپڑے کی بنی ہوئی پتلی جس سے بچپن میں لڑکیاں کھیلتی ہیں۔
"اب اس میلی کچیلی گڑیا کو طاق سے ہٹا دو۔"
( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٤٥ )
٢ - [ مجازا ] چھوٹی منحنی، چھوٹے قد کی دھان پان۔
"اتنی گڑیا سی تو بیوی ہے اور دوچار ٹوپیاں جمالے سر پر، تجھے دیکھ کر خون کھول رہا ہے میرا۔"
( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٣٩:١ )
٣ - (بچی کو پیار سے کہتے ہیں)، خوبصورت، پیاری۔
"ننھی سی گڑیا میری، منی کی نانی نواسی کو جھولا جھلا رہی تھی۔"
( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ٤٧ )
٤ - [ آبپاشی ] کنویں کی گھرنی یا چاک یا چرخی کی کھونٹی جس میں لوہے کی سلاخ رہتی ہے اور اس سلاخ میں گھرنی یا چرخی پھرتی ہے۔ (فرہنگ آصفیہ: اصطلاحات پیشہ وراں، 165:2: جامع اللغات)
٥ - [ زربافی ] گوٹے کا تانا لپٹی ہوئی ککڑی جس پر سے بنائی کے عمل کے وقت حسب ضرورت تانا کھولا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 204:2)۔