١ - ایک خوبصورت اور خوشبودار پھول نیز اس کے پودے کا نام، پودا کانٹے دار ہوتا ہے، پھول عموماً ہلکا سرخ (گلابی) ہوتا ہے، سرخ، زرد اور سفید رنگ کا بھی ہوتا ہے۔
"اس گلاب میں خوشبو نہیں تھی جو دوسرے گلاب میں ہوتی ہے۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٤٩ )
٢ - گلاب کے پھولوں کا عرق جو کھانوں میں خوشبو کے لیے اور امراض میں دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
گلاب جیسے وہ عارض نظر میں کیا آئے ہماری آنکھوں سے اب تک گلاب ٹپکے ہے
( ١٩٨٩ء، دو آہنگ، ١٠٩ )