کاشت

( کاشْت )
{ کاشْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کھیتی، زراعت۔
"اس نے بڑی شد و مد سے اپنی زمین پر کاشت شروع کی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٢٨ )
٢ - بوائی، بیج بونا، فصل لگانا۔
"یہ پورب کی سرزمین میں علم کی پہلی کاشت تھی۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ١٢ )
٣ - وہ زمین جس میں کھیتی ہو، مزروعہ زمین جو کسی کے قبضے میں ہو۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)
٤ - افزائش نسل، پرورش۔
"جاپان میں جھینگوں کی کاشت کافی بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے۔"      ( ١٩٧٥ء، سمکیات، ٧٣ )
١ - کاشت کرنا
زمین جتوانا، زراعت کرنا، بوانا۔(مہذب اللغات)
افزائش نسل کرنا، پرورش کرنا۔"اہم خورد نامیوں کی خالص کاشت کریں۔"      ( ١٩٦٧ء، ترابی خورد حیاتیات، ٢ )
  • Ploughing
  • tilling
  • cultivating;  tillage;  cultivated land
  • a cultivated tract;  a field
  • a farm;  holding
  • tenure (of land)