جلیس

( جَلِیس )
{ جَلِیس }
( عربی )

تفصیلات


جلس  جَلِیس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی کے ساتھ ہی عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء میں "باغ اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ساتھ بیٹھنے والا، ہم نشین، ساتھی، مصاحب۔
"میاں شاہنواز . ہمارے ایسے جلیس ہوئے کہ ان کے وقت کا اکثر حصہ ہمارے پاس بسر ہوتا۔"      ( ١٩٣٨ء، ملفوظات اقبال، ٨٥ )
  • a companion
  • a comrade
  • chum