اسم  نکرہ (  مذکر - واحد  ) 
              
                
                  
                    ١ - ساتھ رہنے والا، ہمراہی، ہم سفر، مصاحب، دوست، جلیس، ہمنشین۔
                  
                  
                      
                      
                        "چڑیوں کے دو جوڑے ہمیشہ سے چھت میں رہتے تھے اور عیدو کی تنہائی کے رفیق تھے"     
                        ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٥٨ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٢ - محبت رکھنے والا، مہربان۔
                  
                  
                      
                      
                         اس وقت بھی خموش رہی چشم پوش رات جب آخری رفیق بھی دشمن سے مل چکا     
                        ( ١٩٧٧ء، خوشبو، ٣٥١ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٣ - وفادار، خیر خواہ، ہمدرد، مددگار۔
                  
                  
                      
                      
                        "اس غیر ضروری دباؤ کا مقابلہ وائس چانسلر اور اس کے رفیقوں کو کرنا پڑتا ہے"     
                        ( ١٩٨٧ء، نگار، اکتوبر، ٥ )
                      
                   
                 
                
                  
                    ٤ - [ ریاضی ]  وہ دو عدد جن میں دوسرے کے اجزائے ضربی کا مجموعہ پہلے کے برابر ہو۔ (داستانِ ریاضی، 121)
                  
                  
                  
                 
                
                  
                    ٥ - [ کنایۃ ]  رکن علمی، علم دوست۔
                  
                  
                      
                      
                        "نیوٹن کیمبرج واپس آیا تو اس کو کالج کا رفیق منتخب کر لیا گیا"     
                        ( ١٩٤٥ء، طبیعیات کی داستان، ١٥٣ )