صدف

( صَدَف )
{ صَدَف }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اردو میں دخیل اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک قسم کا چھوٹا سمندری جانور جس کے جسم پر ایک سخت خول ہوتا ہے جس کے اندر کی تہ کا مادہ جم کر موتی بن جاتا ہے۔
 صدف اندر صدف تھے جو معانی انہیں گوہر بہ گوہر لکھ رہا ہوں      ( ١٩٧٧ء، سرکشیدہ، ١٨٥ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ عوام ]  ایک وضع کے چھوٹے پیالے کا نام جو سیپ سے مشابہ ہوتا اور جس میں شراب پیتے ہیں۔"