گولڈ

( گولْڈ )
{ گولْڈ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Gold  گولْڈ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "قوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : گولْڈْز [گولْڈْز (و مجہول)]
١ - سونا، زر، طلا، تراکیب میں مستعمل۔
"گولڈ (Gold) سونا یا طلاء کے معنی میں بات چیت میں مستعمل ہے، اس کا ایک مرکب "گولڈ فش" چین کی سرخ مچھلی کے لیے بول چال میں چالو ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٧٨ )